کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اجلاس کی صدارت سپیکر کی عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کی ۔
اجلاس کی صدارت سپیکر کی عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کی ۔اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کے مجموعی طورپر65میں سے 58 نومنتخب اراکین اسمبلی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا۔سرفراز بگٹی، نواب ثناءاللہ ،اختر مینگل اور جام کمال تقریب حلف برداری میں موجود نہیں تھے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق سرفراز بگٹی کو چند روز قبل ہاتھ پر چوٹ لگی تھی، جس کی دوسری سرجری آج ہونی ہے، ڈاکٹرز کے مشورے پر وہ سرجری کے بعد حلف اٹھانے ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے۔بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوران اہوان میں بم دھماکوں کے شہداءاورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
زمرک اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے جو اعتماد کیا اس کو پورا کریں گے، صوبے میں امن وامان کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔
ممبر اسمبلی منتخب ہونیوالے سینیٹرز کی آئینی و قانونی پوزیشن کیا؟ نیا پنڈورا بکس کھل گیا
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ 300 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے تھے۔
تین حلقوں پر نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے سبب انتخاب کا عمل مکمل نہیں ہوا تھا۔ایک حلقہ پر سردار اختر مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی نشست پر حلف لینے کے خالی ہے، جبکہ میر صادق سنجرانی اور جام کمال کوئٹہ میں موجود نہ ہونے کے باعث حلف نہیں لے سکے۔
قبل ازیں آج خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اراکین نے بھی حلف اٹھا لیا ۔ سپیکر مشتاق غنی نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔خیبرپختوانخوا اسمبلی کے اجلاس سے قبل شدید بے نظمی دیکھنے میںآئی۔ گنجائش سے زیادہ افراد اسمبلی کی گیلری میں پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بوتلیں اوردیگر سامان پھینک دیا گیا۔آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 اراکین نے حلف اٹھایا۔ کے پی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی۔ نو منتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔