اسلام آباد: این اے 15 ضلع مانسہرہ سے قائدپاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیےگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ریٹرنگ آفیسر نے فیصلہ سنا دیا ۔ مانسہرہ میں آئندہ انتخابات کے لیئے قومی و صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر ستر سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے کاغذات بزریعہ وکیل جمع کرائے گئے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنمائوں نے مانسہرہ این اے 14پر بابر سلیم سواتی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔
بابر سلیم سواتی کے کاغذات انصاف وکلاء ونگ کے سینئر وکیل سپریم کورٹ منیرخان لغمانی ایڈووکیٹ کے زریعے جمع کرائے ۔ بابر سلیم خان سواتی کے قومی اور صوبائی حلقہ پی کے 37سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔
بابر سلیم سواتی کے علاوع سابق امیدوار تحصیل چیرمین کمال سلیم خان سواتی اور تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے پی کے تیمور سلیم خان نے بھی این اے چودہ مانسہرہ ون اور پی کے سینتیس سے جمع کرائے، دونوں نشتوں پر کاغذات نامذدگی منظور کرلیئے گئے۔
انتخابی مہم کے دوران کوئی شہید ہوا تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہوں گے، فضل الرحمان
اس موقع پر منیرخان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ہمارے لوگوں کو پکڑا جا رہا تھا اور ہراساں کیا جا رہا تھا عدالتوں کے مشکور ہیں جن کے حکم کے بعد آج تحریک انصاف کے امیدوار آذادانہ کاغذات جمع کرائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے امید ہے پارٹی کا انتخابی بھی عدلیہ بحال کرے گی۔ اس موقع پر کمال سلیم نے کہا عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، آج ہم نے بابر سلیم سواتی تیمور خان سواتی اور میں نے کاغذات نامذدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں۔
اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی مہم چلائیں ہوسکتا ھے انتخابات میں بابر سلیم خان سواتی مہم چلانے کیلیے موجود نا ہوں میں اور تیمور خان بھی نا ہوں لیکن آپ نے دلبرداشتہ نہیں ہونا اور ہماری غیر موجودگی میں آپ نے پہلے سے بڑ کر محنت کرنی ہے اور دونوں نشتوں کو جیت کر بابرسلیم خان کو تحفہ دینی ہیں جو آپ کی امانت کو عمران خان کے حوالے کریں گے ۔