لاہور : مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے اپنے اثاثوں میں لاہور کے مختلف موضع جات میں 84 کروڑ25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ایک ہزارپانچ سوکنال سے زائد اراضی ظاہر کی ہے جبکہ اثاثوں میں چالیس لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ظاہرکیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے اور وہ کسی گاڑی کی مالک نہیں جبکہ اپنے بھائی حسن نواز کی 2کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔مریم نواز نے17لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی ظاہر کیا ہے اور ان کے مختلف اکاؤنٹس اور کیش کی صورت میں 1کروڑروپے سے زائد رقم ہے۔
مریم نواز نے1کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں11 لاکھ 20 ہزار شیئرزظاہر کئے ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کو پارٹی ٹکٹ کیلئے 2 لاکھ روپے بھی دئیے ہیں۔
نیب ریفرنسز میں سزا یافتہ شخص کی نااہلی کی مدت 10 سال برقرار
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کی کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئی۔ رانا ثنا ء اللہ کمرشل پلازہ، اراضی سمیت 14جائیدادیں،قیمتی گاڑی ،100 تولے زیورات کے مالک ہیں۔
آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے این اے 100 راناثناء اللہ خان کے حالیہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں کروڑ 2لاکھ 96ہزار ایک سو 36روپیکے اثاثہ جات ظا ہر کئ۔
گزشتہ اثاثو ں کے مطا بق 68لاکھ54ہزار4سو 92روپے کی کمی ہو ئی 2023 کے اثاثہ جات میں۔ ایک کڑور 43لاکھ 64ہزار 4 سو 6روپے کی آمدن ظاہر کی 100 تولے زیورات 60 لاکھ 95ہزار نقدی پرائز بونڈ کی صورت میں نقدی مو جود ہے۔ 4بینک اکاؤنٹ ظاہر جن میں 4 کروڑ 2 لاکھ 36ہزار 8 سو 32 روپے کی رقم موجود ہے۔
بیٹی اور نواسے کے نام 2 کروڑ 7لاکھ85ہزار ہے 14جائیدادیں جن میں کمرشل پلازہ زرعی اراضی پلاٹ دکانوں کے مالک ہے 2023میں 55 لاکھ 7 ہزار 5سو 49روپے ٹیکس ادا کئے جبکہ ایک سال کی آمدن میں 18 لاکھ 31 ہزار 9سو 69 روپے اضافہ ہوا۔انہو ں نے چار ممالک کے دورے کئے اور 2 لاکھ روپے پارٹی ٹکٹ کیلئے ادا کئے۔