راولپنڈی : پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز کا تیراہ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی کردیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔
میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، عمر 43 سال، رہائشی اسلام آباد، نائیک خوشدل خان، عمر 31 سال، رہائشی ضلع لکی مروت، نائیک رفیق خان، عمر 27 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ چارسدہ اور لانس نائیک عبدالقادر، عمر 33 سال، ضلع مری کا رہائشی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران تین دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی کردیئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور تین فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے۔
شہید فوجی جوانوں میں نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان، لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں، سکیورٹی کے چاروں اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے تھا۔