ریاض: سعودی عرب نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایسے بیانات اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہا پسندی کو ظاہر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ بھی دیا۔
اسرائیل کےخلاف جنگ جہاد ہے، سید حسن نصراللہ
برطانیہ نے لبنان میں اپنے سفارتخانے کے عملے کو عارضی طور پر واپس بلا لیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ لبنان سے سفارتخانے کے کچھ عملے کو عارضی طور پر واپس بلا لے گا۔
قبل ازیں برطانوی حکومت کی طرف سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور جنگ کے پھیلنے کے خطرے کی وجہ سے برطانوی شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی تھی