پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلزنےطے کرنا ہے وہ چوروں کے ساتھ ہیں یا حقیقی آزادی کیساتھ۔ ہماری تحریک الیکشن کی تاریخ ملنے تک جاری رہے گی۔
پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، ہمارے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا گیا، گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، کریک ڈاؤن ایسے کر رہے ہیں جیسے ہم قوم کے مجرم ہیں یا غداری کی ہے،
ساڑھے تین سالوں میں فضل الرحمان دھرنے کیلئے آتا تھا، ہم نےنہیں روکا، مریم نے بھی کوئی لانگ مارچ کیا تھا جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں چلا، ہم نےانہیں کبھی نہیں روکا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ ان کا جمہوری حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، نیوٹرل اور بیوروکریسی سمیت سب کا امتحان ہے، قوم کو سازش کا پتہ ہے، غلامی کو کبھی قبول نہیں کرے گی، کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس لے کر اسلام آباد نکلوں گا، یہ ملک کی آزادی کی جنگ ہے، نیوٹرلزنےطے کرنا ہے وہ چوروں کے ساتھ ہیں یا حقیقی آزادی کیساتھ۔ ہماری تحریک الیکشن کی تاریخ ملنے تک جاری رہے گی۔
عمران خان لانگ مارچ حکومت کیخلاف نہیں،اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کر رہا ہے : مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی احتجاج کیے آئین اور قانون کے اندر کیے، کبھی پولیس اور اپنی عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا۔ امید ہے ہمارے یوتھ کو اپنی ذمے داری کا احساس ہے۔ کل ہماری اٹیک فورس کی ذمہ داری راستے کی رکاوٹیں ہٹانے کی ہیں۔
کل رات سے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اب یہ نیوٹرلز، پولیس، عدلیہ، بیوروکریٹس سب کا امتحان ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں جوبھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کریگا وہ بہہ جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امریکی غلاموں اورپاکستان کےبڑےمجرموں کوہم پرمسلط کیا گیا ہے انہوں نےپولیس کو استعمال کرکے ہمارےلوگوں کوجیلوں میں ڈالا رات کی تاریکی میں سندھ اور پنجاب میں کریک ڈاؤن کیا جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کےگھرپردھاوا بول،
چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ایسےکریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشت گردی کر رہےہیں ہمارےدورمیں فضل الرحمان نے بھی دھرنا دیا تھا نہیں روکا بلاول بھٹو بھی کانپیں ٹانگنے والی مارچ لے کر آیا تھا۔