پاکستان بار کونسل نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کر دی ۔۔ حکومت سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان بارکونسل نےاعلامیہ میں کہا ہے وکلا برادری نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ،آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے خلاف ہر اقدام کی مخالفت کی جائے گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم سے خفیہ اداروں کو کسی بھی شہری کو حراست میں لینے کی کھلی چھوٹ مل گئی،یہ ترمیم غیراخلاقی اورانصاف کے اقدار کے منافی اورآئین پاکستان سے بھی متصادم ہے ،توقع ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مجوزہ ترمیم مسترد کر دے گی ۔