لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شہباز شریف اور نواز شریف میں ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ٹیلیفونک رابطے میں سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں ۔
نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ہدایات بھی دیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف (کل) ہفتہ کو دبئی سے وطن واپس پہنچیں گے ۔
نواز شریف کے خلاف بنائے جانے والے تمام کیسز فراڈ ہیں، اسحاق ڈار
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر دبئی حکومت کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات ہوئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب نواز شریف کی پاکستان روانگی کا وقت فائنل ہوگیا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم کی پرواز دبئی کے مقامی وقت کے مطابق ٹرمنل ٹو سے نو بجے روانہ ہوگی۔
نواز شریف کی پرواز FZ 4525 دبئی سے لاہور کیلئے بک ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف (آج) 4 سال کے بعد وطن واپس آئیں گے جہاں ان کا طیارہ پہلے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا جس کے بعد وہ لاہور پہنچیں گے۔
سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر (ن) لیگ نے مینار پاکستان پر جلسے کا بھی انعقاد کیا ہے جس سے نواز شریف خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔