اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر و سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پشاور ریجن کامران بنگش کو چمکنی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کی تمام کیسز میں ضمانت ہوچکی تھی۔پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ کامران بنگش کی تمام کیسس میں ضمانت ہوچکی تھی۔9 مئی کے واقعات کے بعد سے کامران بنگش روپوش تھے۔
کل ہی سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکوملنے والی ضمانت کی منسوخی کے لیے کی پی حکومت کی دائر کردہ رخواست کے تحت ضمانت پر موجود ملزمان کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
اس دوران ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے پیش ہوئے ،اور ان کے دلائل کی روشنی میں سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلیں،سپریم کورٹ نے ضمانت منسوخی کیس میں اسد قیصر کو نوٹس جاری کردیا۔
پاکستان آپ کے استقبال کے لیے تیار ہے،شہباز شریف کی نوازشریف سے ٹیلیفونک گفتگو
اس دوران سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایاکہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے پورا نظام انصاف ہی الٹ پٴْلٹ ہوچکا، عدالتیں کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ نہیں دے سکیں، قابل تعزیر جرم میں پولیس کو گرفتاری سے نہیں روکا جا سکتا،
پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ صوبے بھر کی عدالتوں کو عملدرآمد کیلئے بھجوایا،قابل تعزیر جرم کے ملزم کو تو عام شہری بھی گرفتار کر سکتا ہے، وپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے، جس پر بعدازاں سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کافیصلہ معطل کردیاہے اور کے پی حکومت کی تمام اپیلیں بھی منظورکرتے ہوئے اسدقیصرکوبھی نوٹس جاری کردیا ہے۔