اسلام آباد : پاکستان میں ایک بار پھر کورونا سے اموات کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی ، ایک روز میں 154 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کوئی موت واقع نہیں ہوئی ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 23 ہزار 265 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 154 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.66 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کوروناکے 320 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 620 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد پانچ لاکھ 75 ہزار 781 ، پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 148، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 131 اور بلوچستان میں 35 ہزار474 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 093 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 277کیسز سامنے آچکے ہیں۔
خیال رہے این سی او سی نے کوروناصورتحال میں بہتری کے پیش نظر ماسک کا استعمال روکنے کی سفارش کردی ہے۔