پشاور : پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ عرفان محسود نے فرانس اور مصر کے 3 ریکارڈ توڑ دئیے۔ وہ بھارت، امریکا، برطانیہ، فلپائن، عراق، مصر، فرانس سمیت نوممالک کے مختلف ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عرفان محسود نے پہلا ریکارڈ فرانس کے ایریک لیجیون کا توڑا تھا، جس میں ایک منٹ میں ایک پاؤں پر100 پاؤنڈ وزن کے29 پش اپس تھے۔
عرفان محسودنے100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر41پش اپس کیے، انہوں نے دوسرا ریکارڈ مصر کے محمود ایوب کا توڑا جس میں ایک منٹ میں100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ61 جمپنگ جیکس کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ عرفان محسودنےایک منٹ میں100پاؤنڈ وزن کےساتھ81 جمپنگ جیکس کیے،عرفان محسودنے تیسرا ریکارڈ مصر کے احمد ابراہیم عثمان کا توڑا جس میں ایک منٹ میں ایک پاؤں پر80پاؤنڈ وزن کے ساتھ50 پش اپس کا ریکارڈ تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کینسر کو شکست دینے والے ایتھلیٹ نے ونٹر اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا
عرفان محسودنے1منٹ میں ایک پاؤں پر80پاؤنڈ وزن کے ساتھ57 پش اپس کیے، عرفان محسود واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے پش اپس کیٹگری میں26ورلڈ ریکارڈز بنائے۔
عرفان محسودمجموعی طور پر اب تک 49گنیز ورلڈ ریکارڈ بناچکے ہیں جن میں9ممالک میں بنائے گئے ریکارڈز شامل ہیں۔