سوات : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے،اتحادیوں سے کہتے ہیں ہمت پکڑیں اور الیکشن لڑیں۔
پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے،اتحادیوں سے کہتے ہیں ہمت پکڑیں اور الیکشن لڑیں۔ ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی بجٹ پر ووٹ ڈالے تو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز رکھے جائیں،ہم سے پہلے بزرگ وزیر خارجہ رہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کا خطرہ ہے،ہمیں آپریشن کیلئے مجبور نہ کیا جائے،امن کیلئے کسی دہشت گرد کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
سیاسی دہشت گردی کو بھی روکنا پڑے گا،سیاسی دہشت گردی کا جواب نہ دیا گیا تو یہ بڑھتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی سیاستدان کو عدم اعتماد کے ذریعے نکالا گیا،نیب کے ایک کیس میں ایک رات جیل میں گزارنے پر اعلان جنگ کر دیا گیا۔
یونان میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ
9 مئی کے واقعات پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا جو لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں انہیں ہر گز معاف نہیں کریں گے،ایک بار ان کو معاف کر دیا گیا تو نہ قانون کی حکمرانی ہو گی اور نہ جمہوریت چلے گی۔
جبکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا نہ تو کیا تو ملک کو نقصان ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،اتحادیوں سے کہتے ہیں ہمت پکڑیں اور آئیں الیکشن لڑیں۔ پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہے پیپلز پارٹی بجٹ پر ووٹ ڈالے تو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز رکھے جائیں۔
اسحاق ڈار ہمارے تحفظات دور کریں،یہ ممکن نہیں کہ وزیراعظم کوئی اور بات کریں جبکہ بجٹ میں کوئی اور بات ہو۔ بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے پہلے بزرگ وزیر خارجہ رہے،14 ماہ میں نوجوان وزیر خارجہ نے وہ کر دکھایا جو بزرگ وزیر خارجہ نہیں کر سکے۔ بزرگوں کو دکھائیں گے جب نوجوان کو موقع ملتا ہے تو وہ کام کر کے دکھاتا ہے۔