اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلی نامزدگی پر بڑا سوال اٹھا دیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا 9 مئی میں ملوث افراد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار بن سکتا ہے؟ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور میاں اسلم کی بطور وزیر اعلی پنجاب نامزدگی بڑے سوالیہ نشان ہیں۔
اگر ایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیر اعظم کا امیدوار بھی ہوسکتا ہے،ہمیں تو کہا گیا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد سے نمٹا جائےگا۔کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلی کیلیے نامزد کر دیا جائے۔
اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ 9 مئی کیس پر نظر ثانی کر لی جائے۔خیال رہے کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے علی امین گنڈا پور کو نامزد کردیا۔
وفاقی حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں،اس لئے میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی،عمران خان نے آٹھ فروری نتائج کے بعد جیل میں کسی خاص شخصیت سے ملاقات کی تردید کر دی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نہ ہی بنی گالا جاؤں گا بلکہ بشریٰ بیوی کو اڈیالہ شفٹ کرنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ آزاد امیدوار کس پارٹی میں شامل ہوں گے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
مشاورت ہو رہی ہے، اپوزیشن میں بیٹھیں گے یا حکومت بنانے کی کوشش کریں گے یہ فیصلہ بھی جلد ہو جائے گا۔جب کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کیا جائے گا۔