مقبوضہ غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج نے رفح پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 164 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں بھی حماس کو نہیں چھوڑیں گے۔
دوسری جانب خان یونس میں حماس اور اسرائیلی فوج کی جھڑپیں ہوئیں جس میں القسام بریگیڈ نے قابض فوج پرحملے کے دوران 10 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعوی کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، رفح کے علاقے میں ہونے والی پیش رفت پرمکمل توجہ دے رہاہے اور شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے نیز بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔
منگل کے روز تر جمان نے بتا یا کہ چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد فوجی آپریشن بند کرے اور بے گناہ شہریوں کو جانی نقصان سے بچانے اور رفح کے علاقے میں مزید سنگین انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔
غزہ ریسکیو اہلکاروں سے مدد کی پکار کرنیوالی بچی بھی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں اب تک کل عطیات 627 ریال سے تجاوز کرگئے۔اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔
مہم شروع ہونے سےاب تک 17 لاکھ 25 ہزار افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں۔
مہم شروع کئےجانے کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلی اورشاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کیاتھا۔
غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کئے گئے بعدازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساہم پورٹل میں جمع کیا گیا۔