پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
حافظ حمداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینا صرف خبر ہی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے براہ راست گورنر کے اختیارات ختم
انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہےعمران خان نے جڑواں شہروں کے مکینوں سے ملنے کی کوشش کی مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملے گا، اب عمران خان کےلئے کال آئے گی نہ پہاڑی کمک۔