مہنگائی کے مارے عوام پرپٹرول بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے اضافے کا امکان ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹراضافہ کیا جاسکتا ہے،ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی میں 2 روپے اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور پیٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویزہے۔ اوگرا کی تجاویزتیار، سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ حتمی منظوری ورزات خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی۔