کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کم ایندھن والے چار نئے جدید طیار ے خریدنے کا فیصلہ کر لیا، پی آئی اے کاروباری ضروریات کے مطابق نئے طیارے حاصل کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے میں کم ایندھن خرچ کرنےوالے 4 نئے جدید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، نیروباڈی کے 4نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پرحاصل کیےجائیں گے۔
جولائی کے وسط میں پہلا ایئر بس 320 پی آئی اے فلیٹ میں شامل ہوجائےگا ، دوسراطیارہ اگست میں بیڑے میں شامل ہوگا جبکہ مزید 2طیارے اکتوبر اور دسمبر تک پی آئی اے کو مل جائیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کاروباری ضروریات کے مطابق نئےطیارے حاصل کررہی ہے، پی آئی اے بزنس پلان میں 8 سے زائد طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے، پی آئی اے کے ہوائی بیڑے میں بوئنگ 777 طیارے بھی شامل کیے جائیں۔
خیال رہے اپریل میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیتے ہوئے صدر و وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کیلئے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور کی تھی۔