لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کو بڑا ریلیف دے دیا ہے
تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل بنچ نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے اور ضمانتی مچلکوں کا عدالت کے تحریری حکم میں بتایا جائے گا۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت منظور ہو ئی ہے۔