لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کےمحمد زبیر نے کہا کہ نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر نے اس عمل کو مکمل طور پر مشکوک بنا دیا ہے جس کے بعد ن لیگ کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی اختیار نہیں بچا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے بھی الیکشن 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی کارگردگی کو تسلیم کر لیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بالکل حیران نہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے اس وقت خیبرپختونخوا اور پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی جوبے مثال ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر نے اس عمل کو مکمل طور پر مشکوک بنا دیا ہے جس کے بعد ن لیگ کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی اختیار نہیں بچا ہے۔
ثمر ہارون بلور نے سیاسی رواداری کی مثال قائم کر دی
پاکستان تحریک انصاف نے سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو عام انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا کہ ’پاکستانی عوام آپ کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ڈاکٹر یاسمین کے مقابلے میں جیت متنازعہ ہے۔انہوں نے نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم بغیر کسی بیساکھی کے حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ن لیگ حکومت نہیں بنا سکتی، نوازشریف واپس جائیں گے۔ن لیگ کی کوئی اکثریت نہیں۔ نوازشریف یہ کہتے ہوئے واپس جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا۔