لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کچھ آزاد امیدوار جو جیتے ہیں وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے ترابطہ کررہے ہیں،آئین آزاد ارکان کو اجازت دیتا ہے کہ 72 گھنٹوں میں وہ کسی بھی جماعت میں شامل ہوجائیں،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنماء ن لیگ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نوازشریف مانسہرہ کی نشست بھی جیت چکے ہیں، انٹرنیٹ کی وجہ سے نتائج آنے میں تاخیر ہوئی، وزیراعظم کیلئے میرے اور پارٹی کے امیدوار میاں نوازشریف ہیں۔
ن لیگ قومی اسمبلی میں 85 سے 90 سیٹیں جیت جائے گی، پنجاب میں ن لیگ اکثریتی جماعت ہے، پنجاب میں بھی ن لیگ حکومت بنائے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کچھ آزاد امیدوار جو جیتے ہیں وہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے ترابطہ کررہے ہیں،آئین آزاد ارکان کو اجازت دیتا ہے کہ 72 گھنٹوں میں وہ کسی بھی جماعت میں شامل ہوجائیں،
مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی جماعت ہے، وفاق اور پنجاب میں جہاں ہمیں ضرورت ہوگی پارٹنرز کو لیں گے۔
ن لیگ کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی اختیار نہیں بچا
پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی جماعت ہے، مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب دونوں میں حکومت بنانے جارہی ہے، اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ن لیگ وفاق اور پنجاب دونوں حکومتیں بنائے گی۔
وفاق اور پنجاب میں جہاں ہمیں ضرورت ہوگی پارٹنرز کو لیں گے۔آئین آزاد ارکان کو اجازت دیتا ہے کہ 72 گھنٹوں میں وہ کسی بھی جماعت میں شامل ہوجائیں، کچھ آزاد امیدوار جو جیتے ہیں وہ رابطہ کررہے ہیں۔
اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نتائج کی تاخیر پر مسلم لیگ ن کو بھی شدید تحفظات ہیں لیکن دس بارہ فی صد نتیجوں کی بنیاد پر کسی کی جیت کسی کی ہار کا حتمی تاثر بنا دینا شاید ہی ذمہ دارانہ طرزعمل ہو۔
انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں بتا رہا کہ قومی اسمبلی میں ساٹھ خواتین اور دس اقلیتی مخصوص نشستوں کا سب سے بڑا حصہ مسلم لیگ ن کو ملے گا۔ جو پہلے ہی وفاق کی سب سے بڑی اکثریتی جماعت بن چکی ہے، فقط چند گھنٹے انتظار کر لیا جائے۔