لاہور: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر حالات کشیدہ ہونا شروع ہو گئے۔ تحریک انصاف کے کارکن پولیس کے سامنے آگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیچھے دکھیل دیا۔پولیس نے 5 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیچھے دکھیل دیا۔پولیس نے 5 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے بھی آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال شروع کر دیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے کیمپ بھی اکھاڑنا شروع کر دئیے ہیں۔ پولیس کا زمان پارک کی طرف مارچ جاری ہے۔
پولیس کے دو افسران نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔پلے کارڈ کے اوپر نوٹس موصول کرانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے بھی ڈنڈے پکڑ کر پوزیشن سنبھال لی۔
خیبر پختونخوا میں انتخابات: گورنر نے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی
بکتر بند گاڑی بھی عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ چکی ہے۔ جبکہ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وارنٹ کی تعمیل کرانے اور گرفتار کرنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچ چکے ہیں۔پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آ چکے ہیں ایسے میں صورتحال خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنان کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے عمران خان کا پیغام لے کر کچھ سینئر کارکنان کو پہنچایا۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کارکنان کو عمران خان کا پیغام ہے تحمل کا مظاہرہ کریں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کے لیے مشاورت مکمل ہو گئی۔پی ٹی آئی کارکنان کے ردعمل کی صورت میں تیاریاں مکمل کر لیں
۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے مٹا جائے گا۔