اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل آگیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ بلاول بھٹو زرداری نے بزرگوں کے حوالے سے پیغام اپنے والد کودیا، بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظرآرہا ہے
حقیقت پسندانہ تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے، آرمی چیف
لیکن ہم نے پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا کیوں کہ انتخابی ماحول میں کوئی تلخی نہیں پیدا کرنی چاہیئے، بلاول بھٹو نہیں جانتے کہ ماضی میں ہم نے کیا کچھ دیکھا اور سنا ہے، ہماری سیاست بچوں کے حوالے نہیں ہونی چاہیئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف آج میرے پاس دعا کرنے آئے تھے، ہم نے مل کر لمبی جدوجہد کی ہے، ہم حکومت میں اکٹھے رہے، ایک ناجائز حکومت کے خلاف بھی ہم اکٹھے رہے ہیں، آج تہہ کیا کہ آئندہ بھی مل کر چلیں گے اور انتخابی معاملات میں بھی ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں چھوٹے بچوں کو شہید کر دیا گیا، فلسطین میں سکول، کالجز سمیت ہر جگہ بمباری ہو رہی ہے، مسلم ممالک کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہو جانا چاہیے، اگلے جمعے کو پھر یوم فلسطین منائیں گے۔