راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ اور مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ اور مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا اور جدید ترین VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اوران کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا اور تیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا کہ سربراہ پاک فوج نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔