بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔
چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اورالیکشن میں آپکوکارکردگی نظرآجائے گی ، عدم اعتماد لائے توسب کونظرآئے گا کون عمران اورکون عوام کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق دوستوں نےعدم اعتماد پراپنے مؤقف میں تبدیلی کی ہے ، مارچ شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گرگئی ، سب سے بڑی کابینہ میں صرف10وزراء اہل ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے10چمچوں میں سرٹیفکیٹ بانٹے ، عمران خان نے اپنی کابینہ پرخود ہی عدم اعتماد کا اظہارکردیا ، عمران خان کے پسندیدہ وزیر کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سی پیک تباہ کرنے والےکو بھی سرٹیفکیٹ دیا گیا ، عمران خان مسائل حل کرنے کے بجائےسرٹیفکیٹ دے رہے ہیں ، تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن موجودہ حکومت نے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے تمام الزامات میں ہمیں بری کیا ، جھوٹے الزامات لگانے والے سزا بھگت رہے ہیں ، عمران خان ہرکسی کوچورکہتے ہیں ، عمران خان نے کسی کو نہیں چھوڑنا تھا لیکن سب کوچھوڑدیا۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم بیماریوں کے باوجود باہرنہیں بھاگے ، آصف زرداری ملک میں ہیں،پکڑسکتے ہو تو پکڑلو ، عوام کولانگ مارچ کے ذریعےعذاب سے نجات دلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان ملک اور قوم کو قرضوں میں جکڑ کر جشن منا رہے ہیں، شازیہ مری
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان تبدیلی کے نام پرتباہی کررہےہیں ، حکومت کی نالائقی بےنقاب کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان بچانے کیلئے نکل رہا ہوں،عوام ساتھ دے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارکن گھرگھرحکومت کے خاتمے کا پیغام پہنچائیں ، 27 فروری کوکراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کیا جائے گا ، اسلام آباد پہنچ کروزیراعظم سے حساب لیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بےروزگاری عروج پرہے ، نالائق حکومت کےخاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، کسانوں کا اب بھی معاشی قتل ہورہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہربحران میں عوام کے ساتھ احتجاج کیا ، ہم سب نے ملکرجنگ لڑنی ہے ، سلیکٹڈ،کٹھ پتلی نظام ملک پرمسلط کیا گیا ، سلیکٹڈ،کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کا بندوبست کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کےسپاہی پیپلزپارٹی کےکارکن ہیں ، پیپلزپارٹی نےسلیکٹڈ حکومت کےخلاف اعلان جنگ کیا ہے۔