کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اداروں کو اپنے قبضے میں رکھنا چاہتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے سندھ اسمبلی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کے خراب حالات کی ذمے دار سندھ حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بیان دیا میئر کو بااختیار بنا دیا، میئرکے پاس اختیارات نہیں تو مطلب ڈیکوریشن پیس ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مشورہ دیا کہ بلاول بھٹو تمام بلدیاتی ایکٹ کا مطالعہ کریں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ آج دھرنے کا آٹھواں روز ہے، سخت سردی اور شدید بارش کے باوجود احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے نے پورے صوبے کے لوگوں کو متوجہ کردیا ہے، پورے سندھ میں کالا قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
نعیم الرحمان نے کہا کہ بدین، ٹنڈوالا یار، نوابشاہ لاڑکانہ، ٹنڈو محمد خان میں شدید بارش کے باوجود کالا قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور دھرنا جاری رہے گا، دھرنے کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی کے حقوق کو غضب کیا گیا ہے شہری اداروں پر قبضہ کیا گیا ہے، 2013 میں متحدہ اور پیپلز پارٹی گٹھ جوڑ نے شہر کراچی سے اختیارات لے لیے تھے۔