بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس کا کیپشن بہت دلچسپ ہے۔
ان تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے بتایا ہے کہ یہ تصاویر ان کے بوائے فرینڈ کے فوٹوگرافی کے ہنر کا نتیجہ ہیں۔
ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور صرف کچھ ہی دیر میں ہزاروں لائیکس بھی آچکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے ان کی یہ تمام خوبصورت تصاویر لی ہیں جس کہ ان کے حالیہ چھٹیوں کی ہوسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ بالی وڈ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو لو برڈز کا خطاب مل چکا ہے اور انہیں ہر جگہ ایک ساتھ ہی دیکھا جاتا ہے۔
یہ جوڑا حال ہی میں نئے سال کی خوشی منانے کے لئے چھٹوں پر گیا تھا جہاں اداکار رنبیر کپور نے ان کی یہ تصاویر لی تھیں جو کہ اداکارہ نے پوسٹ کی ہیں۔
اس جوڑے کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ رواں سال یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائیگا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔