اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری کو منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کیلئے بگھی میں تشریف لائے گارڈ آف آنر کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے سٹاف سے فردا فردا مصافحہ کیا ۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،صدر مملکت کی دونوں صاحبزادیاں بختاوربھٹو زرداری ،آصفہ بھٹوزرداری ،فریال تالپور ،رخسانہ بنگش ،عذرا پلیجو سمیت دیگر پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت اعلیٰ سول و ملٹری شخصیات نے شرکت کی ۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے گزشتہ روز دوسری مرتبہ صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا یا تھا۔
اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے عہدے کا حلف لیاتھا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدراسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میںآرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت مختلف ممالک کے سفیروں، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورحلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے تھے۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو زرداری ۔اسحاق ڈار، ایاز صادق، محسن نقوی، فاروق ایچ نائیک، مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔