اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی، جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی، جنرل سیلز ٹیکس میں ردوبدل سے قیمتوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔
پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔
واضح رہے کہ 31 اگست کو پپٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50پیسےکمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت118.30 روپے ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور ، وفاقی وزیر اسد عمر
ڈیزل کی قیمت ایک روپے 50 پیسےکمی کے بعد 115.03روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.50روپےکمی ہوئی تھی جس کے بعد نئی قیمت86.80روپے مقرر ہوئی تھی۔