وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں اہل اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد، اوور سیز پاکستانیوں اور ساتھ ہی اپنے ساتھی مسلم رہنماؤں کو بھی عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں باہمی تعلقات کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کےعزم کا اعادہ کرتا ہوں۔