وزیراعظم نے قرض پروگرام کے تحت فنڈز جلد از جلد جاری ہونے کی امید ظاہر کردی۔ شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری قرض پروگرام اور تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
شہبازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا کی ملاقات پریس میں نیو گلوبل فنانشل پکٹ اجلاس کے موقع پرہوئی۔ شہبازشریف نے معاشی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نویں اقتصادی جائزہ کے تحت تمام پیشگی اقدامات مکمل کر چکے ہیں، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے قرض پروگرام کے تحت فنڈز جلد از جلد جاری ہونے کی امید ظاہر کردی۔ رقم جاری ہونے سے معاشی استحکام اورعوامی ریلیف کیلئے کوششوں کو تقویت ملے گی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے جاری اقتصادی جائزے سے متعلق اپنا موقف بیان کیا۔
ملاقات کے موقع پر شیری رحمان،ایاز صادق،مریم اورنگزیب،عائشہ غوث پاشا،طارق فاطمی، پاکستانی سفیر عاصم افتخار بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس کےصدر ایمانویل میخواں سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے موضوع پر منعقدہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ، وزیراعظم نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پر سربراہی اجلاس بلانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نےسربراہی اجلاس میں دعوت دینےاورپرتپاک میزبانی پرفرانسیسی صدرکا شکریہ ادا کیا،شہباز شریف نے کہا آپ نے ترقی پزیر ممالک کےساتھ مالیاتی انصاف پر مبنی نظام کی طرف جرات مندانہ قدم اٹھایا۔ ترقی پزیرممالک کووسائل کی عدم دستیابی،قرض ،سود ادائیگیوں کےبوجھ اورمنجمد ترقی کےمسائل ہیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔