اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے پروگرام کے تحت موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس کو موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی،
وزیراعظم شہبازشریف نے موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،
وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے پروگرام تیار کیا جائے۔
پروگرام کے تحت موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
پنجاب کے تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی امیدوار کھڑے کر رہی ہے: حسن مرتضیٰ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے بڑے فیصلے کئے گئے،
وزیرِ اعظم کا اسلام آباد میں رمضان کے دوران غریب و متوسط طبقے کو مفت آٹے کی فراہمی کا فیصلہ، اسکیم کے تحت اسلام آباد کے دس لاکھ لوگوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ اسی طرح دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکج کا جائزہ لیا گیا۔