اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ایڈیشنل ڈی جی آئی بی فواد اسد کو ڈی جی آئی بی تعینات کر دیا۔فواد اسد کی مدت ملازمت میں 3 سال کے لیئے توسیع بھی کر دی گئی۔
فصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ خان کو وزیراعظم کی منظوری سے ڈائیریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو تعینات کر دیا گیا،
فواد اسد کی مدت ملازمت میں 3 سال کے لیئے توسیع بھی کر دی گئی۔
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
فواد اسد کو ڈی جی آئی بی تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔فواد اسد کی تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے آئی بی کو پیش ورانہ خطوط پر چلانے کے لیے ڈی جی کو ٹاسک بھی دیا۔فواد اسد کی تقرری ملکی وغیر ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے خدمات پر کی گئی۔