اسلام آباد : نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی،جبکہ نگران سیٹ اپ سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
قائد مسلم لیگ ن نے دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات پر ان کو اعتماد میں لیا۔ نواز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم کو یقین دہائی کرائی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کر دی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے ناراض مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر مملکت نے 3 ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی
نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو دبئی مدعو کر لیا۔ نوازشریف ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کریں گے اور دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے۔ نوازشریف لندن کے بجائے سعودی عرب سے دبئی جائیں گے،جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دبئی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں ہونے والی اہم میٹنگ میں مدعو نہ کرنے پر شکوے کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ دبئی میں ہونے والے میٹنگ میں پی ڈی ایم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟ پی ڈی ایم ایک تحریک تھی اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ دبئی مذاکرات اچانک نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے ہوئے اس لیے سب کواعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ پی پی ہمارے اتحاد کا حصہ نہیں اس لیے دبئی مذاکرات کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے۔