عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں جلد مکمل کرکے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف جسٹس کی زیرصدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے شرکت کیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آئین اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے۔ عدلیہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ججز، عدالتی عملے اور وکلاء کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔
چیف،جسٹس کا کہنا تھا کہ غیر سنجیدہ درخواست بازی کی حوصلہ شکنی کی جائے، تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کا نظام بہترین ذریعہ ہے، ثالثی کے نظام سے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا۔
اجلاس میں ہائی کورٹس کےچیف جسٹس صاحبان نے سالوں سے زیرالتواء مقدمات کے فیصلوں کےلیے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی یقین دہانی کرادی۔