اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے پی ٹی آئی دوسری ایم کیوایم بننے جا رہی ، فیصلہ کرنا ہوگا کہ سیاسی جماعت بچانی ہے یا پاکستان؟
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو بند گلی میں لے آئے ہیں،یہ لاتعلقی کے بعد علیحدہ ہوں گے پھرالزامات لگائیں گے، نوجوانوں کی ذہن سازی کرنے والوں کو کڑی سزا ملنی چاہیئے، پی ٹی آئی دوسری ایم کیوایم بننے جا رہی ، فیصلہ کرنا ہوگا کہ سیاسی جماعت بچانی ہے یا پاکستان؟ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو آگ لگا کر مذمت کررہے ہیں ان کے آنسو دیکھیں۔
جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے بچوں، بہنوں بیٹیو ں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے، جن نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی ان سے ہمدردی کرنی چاہیے۔ نوجوانوں کی ذہن سازی کرنے والوں کو کڑی سزا ملنی چاہیئے، اس معاملے پر یوٹرن نہیں ہونا چاہیئے۔آرمی ایکٹ کے تحت سزا دیں اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیئے۔ پی ٹی آئی دوسری ایم کیوایم بننے جا رہی ہے۔
سیاسی جماعت کے خلاف کاروائی کو کریک ڈاؤن کہنا بددیانتی ہے،مریم نواز
آپ کو ایک سیاسی جماعت بچانی ہے یا پاکستان؟ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اصولوں کی سیاست کریں، پاکستان بچانے اور فوج کیلئے کسی بھی حد تک جانا پڑا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کو بند گلی میں لے آئے ہیں، پہلے لاتعلقی ہوگی پھر علیحدہ ہوں گے بعد میں ایک دوسرے پر الزامات لگائیں گے۔ بند کمروں اور جیلوں سے پیغامات آرہے ہیں آنے والے دنوں میں ان کے نام بھی بتاؤں گا۔
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر میں آج سے کیڑے اور سانپ پہلے 9 مئی کا شرمناک واقعہ کروانے کے پر مذمتی بیان دیں گے، دوسرے فیز میں پارٹی سے لاتعلقی اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا کہ یہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے اور اب اس بند گلی میں آ چکے ہیں جس سے اللہ نکال سکتا ہے بندہ نہیں۔