اسلام آباد: پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا، جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کوپارٹی پالیسی سے انحراف پر جماعت سے نکالا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت بائیس ارکان کو پارٹی سے فارغ دیا ہے، پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے جن رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کی ہے ان میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار، سردار محمد خان لغاری، خسروبختیارکی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک کی بھی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔ ندیم شاہ، احتشام الحق ، بہاول خان عباسی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
باتیں بہت ہو گئیں اب عملی اقدامات اٹھا کر ترقی کے اہداف کو حاصل کرنا ہے،وزیراعظم
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ٹکٹ ہولڈر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی پی 112 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بلال اشرف بسرا نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں اب سیاست سے لاتعلق ہو رہا ہو اور پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کہہ رہا ہوں۔
خیال رہے کہ آئی ایس آئی دفتر فیصل آباد پر حملے کا واقعے میں ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔علی افضل ساہی، فیض اللہ کموکا، صاحبزادہ حامد رضا اور بلال اشرف بسرا کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر اسد معظم، جنید افضل ساہی، حسن ذکا خان نیازی، حاجی ایاز ترین خان بھی ملزمان میں شامل ہیں