باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکن اور آزاد امیدوار ریحان زیب کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے صدیق آباد کے قریب ریحان زیب خان پر فائرنگ کی گئی۔
ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ صدیق آباد پھاٹک بازار مین چوک میں ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
ایس ایچ او رشید خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ریحان زیب خان شدید زخمی ہو گئے۔
ریحان زیب خان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔
باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ریحان زیب خان بطور آزاد امیدوار حلقے سے الیکشن لڑ رہے تھے۔
توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نے از خود گرفتاری دے دی
گگومنڈی مبینہ پولیس مقابلے میں 72 مقدمات مین ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کو ڈکیتی کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ضلع وہاڑی منتقل کیا جارہا تھا کہ گگو منڈی میں چک نمبر 217 ای بی کے قریب نامعلوم ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلہ کے دوران گرفتار ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم دونوں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ملزمان نے دوران واردات ملکہ ہانس پاکپتن میں سی ٹی ڈی کے ملازم کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔