لاہور:پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔
پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے،پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحاد ی جماعتوں کی جانب سے ملک احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی اور ظہیر احمد چنہڑ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکرکے عہدے کیلئے احمد خان بھچراور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے معین ریاض قریشی نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جمع کروائے۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے تمام اراکین اسمبلی سے حلف لیا،
تحریک انصاف کی قیادت ابھی تک اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھی
حلف اٹھانے کے بعدایوان ن لیگ کے ارکان کی جانب سے نواز شریف زندہ باد،ایک واری فیئر شیر اور مریم نواز زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود رہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا ،کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے سے قبل جمع ہونگے، جانچ پڑتال بھی آج ہوگی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا جو دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہواتھا۔
گورنر پنجاب اجلاس طلب کرنے کی سمری کل جاری کی تھی۔اجلاس میں ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے ارکان موجود تھے جنہوں نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
اجلاس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مال روڈ و اسمبلی کے اطراف کی سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ اسمبلی سے ملحقہ سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔