کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنارس اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں بھی تیزبارش ہورہی ہے جبکہ شارع فیصل اور ایئر پورٹ پر بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شدید گرمی تھی اور گرد آلود ہوائیں بھی چل رہی تھی، اچانک بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسم یکدم تبدیل ہوگیا ہے۔