وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دوست ملک سعودی عرب نےاسٹیٹ بینک میں2ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔ پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے نئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف، اپنی طرف سے سعودی عرب کاشکریہ ادا کرتا ہوں،مستقبل میں معاشی معاملات مزیدبہتری کی طرف جائیں گے۔
اسحاق ڈار نےمزید کہا کہ اس سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہترہے، جلد مزید استحکام پیدا ہوگا۔ اس سے فارن ایکسچینج ریزرومیں اضافہ ہوگا
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.2 ارب ڈالر مل سکتے ہیں،آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈرمیں اب تک پاکستان کا نام شامل نہیں کیا،پاکستان نے آئی ایم ایف کو 8.2 ارب ڈالرکا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے مجوزہ فنانسنگ پلان سے مطمئن ہے،آئی ایم ایف کےعلاوہ عالمی بینک،ایشیئن ترقیاتی بینک سے بھی مدد ملے گی،چین،سعودی عرب، یو اے ای سے بھی فنانسنگ حاصل کی جائے گی،
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس سال چین سے ساڑھے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب سے 2 ارب، یو اے ای سے 1 ارب ڈالرکی فنانسنگ ملے گی،اے ڈی بی سے 50 کروڑ،عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوسکتے ہیں۔