سینئر سیاست دان شیریں مزاری پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے بعد پہلی بار منظر عام آگئیں ۔
سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری نے بیرون ملک جانے سے روکنے کی پی این آئی ایل لسٹ میں شامل نام نکلوانے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بیریسٹر احسن جے پیرزادہ کے ذریعے دائر کی گئی ۔
قبل ازیں یریں مزاری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد پہلے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 72سال کی ہوگئی ہوں ، اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر گزار ہوں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ اللّٰہ کی نعمتوں پر شکر گزار ہوں اور امیں 72 سال کی ہو گئی ہوں۔
نو مئی واقعات کے بعد 5 بار گرفتاری پھر رہا ہونے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے 23 مئی کے اعلان کے بعد ڈاکٹر شیریں مزاری آج پہلی بار منظر عام پر آگئیں بیرون ملک جانے سے روکنے کی PNIL لسٹ میں شامل نام نکلوانے کے لیے @AhsanJPirzada کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی pic.twitter.com/ICdAIvbAOr
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) July 11, 2023
انہوں نے لکھا کہ زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں، میں ڈیلن تھامس کی ایک نظم شیئر کر رہی ہوں جو ہمیشہ سے میری زندگی کا حصہ رہی ہے۔ شیریں مزاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس نظم کی گونچ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے