راولپنڈی: پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دو مقامات پردوران آپریشن 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دو مقامات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، سکیورٹی فورسز نے پہلا آپریشن خیبر میں کیا، آپریشن میں دہشتگرد شمروز عرف شانے مارا گیا۔دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا،
ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران دہشتگرد منصورکو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، علاقے میں مزید دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کے باعث کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل
لاہور کے علاقہ کاہنہ کے قریب ایل ڈی اے گول چکر کے رہائشی بلال کا اپنے بھائی شہزاد سے کھانے کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جو بڑھتے نوبت تلخ کلامی تک پہنچ گئی جس پر شہزاد نے بلال پر چھری کے وار کر دئیے جس سے بلال شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑ گیا۔
پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیاجبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل راولپنڈی میں بھی معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیاگیا تھا ۔