ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے دوسری شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کی کنٹیسٹینٹ سومی خان کیساتھ دوسری شادی کرلی ،تاہم اس حوالے سے عادل یا راکھی ساونت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے دوسری شادی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق عادل خان درانی نے دوسری شادی رواں ماہ 2مارچ کو جے پور میں کی۔نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کو خفیہ اس لئے رکھا ہے کیونکہ عادل خان درانی پہلے ہی راکھی ساونت کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور اب وہ اپنی دوسری شادی کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں نہیں آنا چاہتے۔
رام چرن کو اسٹیج پررقص کیلئے بلانا شاہ رخ خان کو مہنگا پڑگیا
71ویں مس ورلڈ کی دوڑ میں شامل بھارتی امیدوار سینی شیٹی نے اداکارہ ایشوریا رائے کے گانوں پر رقص کی ویڈیو شیئر کردی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیمینا مس انڈیا 2022 جیتنے والی سینی شیٹی نے مس ورلڈ 2024 کے ٹیلنٹ رائونڈ میں 30سال قبل 1994ء میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتنے والی اداکارہ ایشوریا رائے کو اپنے رقص سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سنی شیٹی نے اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کیلئے ایشوریا کے کچھ مشہور گانوں، ہم دل دے چکے صنم سے، نمبوڑا، تال سے تال ملا اور فلم بنٹی اور ببلی کے گانے کجرارے سمیت و دیگر پر ڈانس کیا ۔
سینی نے انسٹاگرام پر ڈانس پرفارمنس شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے 71ویں مس ورلڈ میں اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کیلئے میں نے بے مثال اور شاندار مس ورلڈ 1994 کو خراج تحسین پیش کیا ہے، میںاپنے اس عمل پر بہت خوش ہوں۔ واضح رہے کہ سینی شیٹی ممبئی کی رہائشی ہیں اور فنانس گریجویٹ، مارکیٹر اور ڈانسر ہیں جو بالی ووڈ اداکارہ بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔