اولپنڈی : پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک بھر میں دہشتگردوں اوران کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک کردیئے،
پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک بھر میں دہشتگردوں اوران کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک کردیئے، ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، فورسز کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملی تھیں، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے۔
سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نیب کے ریڈار پرآگئے
ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔