جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو پیش آنے والے واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے موثر جواب میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن سعد بن امیر اور لانس نائیک ریاض بہادری سے لڑتے شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادرافسران،جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔