چینی موبائل ساز کمپنی ٹیکنو نے بہترین فیچرز والا سستا اینڈرائیڈ فون متعارف کروادیا ہے جو تمام مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔
پاکستان کی نامور موبائل کمپنی ٹیکنو کی جانب سے اپنی مقبول ترین اسپارک سیریز میں ایک اور جدید اسمارٹ فون کا اضافہ کرتے ہوئے اسپارک 8 سی کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اسپارک سیریز کو پاکستانی مارکیٹ میں خاصی مقبولیت حاصل ہے اور اسپارک 8 سی بھی اپنی طرز کا ایک شاندار اسمارٹ فون ہے۔
اسپارک 8 سی میں جدید ڈیزائن کو مزید دلکش انداز سے مزین کیا گیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 90 ہرٹز کا ڈسپلے اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری بھی شامل ہے۔
ٹیکنالوجی کو بہترین انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اس کی ریم میں 3 جی بی تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے آئی فون 14 پرو اور سام سنگ گلیکسی ایس 22 میں کیا فرق ہے؟
اسپارک 8 سی چار دلکش رنگوں میں دستیاب ہے، جبکہ اسے 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی میموری اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی میموری کی اقسام میں متعارف کرایا گیا ہے۔
3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا اسمارٹ فون 19499 اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی میموری والا اسمارٹ فون 23999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔