لاہور : پرویز الٰہی کے گھر آپریشن،چوہدری شجاعت حسین کا بیان سامنے آ گیا۔ ایسی بات نہیں کرنا چاہتا ہے کہ ملکی سطح پر معاملات مزید خراب ہوں،
تفصیلات کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رات پیش آنے والے واقعہ پر روشنی ڈالوں گا،ایسی بات نہیں کرنا چاہتا ہے کہ ملکی سطح پر معاملات مزید خراب ہوں،پاکستان بہت پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے،کچھ لوگ واقعات کو غلط رنگ دے کر پاکستان میں عجیب کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
پولیس پرویز الٰہی کے گھر گئی تو انہیں بتایا گیا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کے گھر ہیں،پولیس والے پرویز الٰہی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میرے گھر کے دروازے پر پہنچی تو دونوں بیٹے دروازے کی طرف تھے،پولیس اہلکار آگے بڑھ رہے تھے تو میرے دونوں بیٹوں نے انہیں روکا،پولیس نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔
چوہدری شجاعت نے بتایا کہ دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے مگر دروازہ نہ ٹوٹ سکا،میرے دونوں بیٹے اس صورتحال میں زخمی ہو گئے،چوہدری سالک کے ہاتھ پر ٹانکے لگے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری میں کراچی کے ساتھ سازش کا الزام لگادیا
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پولیس آپریشن سے متعلق سوال پر اہلکاروں نے بتایا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیری ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے الزامات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرا یا میرے بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پولیس کا کسی کے گھر پہ حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے اور پولیس کے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
سیاست میں یہ سب کب تک چلتا رہے گا۔ سالک حسین نے مزید کہا کہ رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنےکی کوشش کی۔ ان کو بتایا گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے۔