لاہور: ترین گروپ میں شامل وزرا، مشیر اور معاونین نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے بائیکاٹ کردیا۔
اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حمایت حاصل کرنے کے لئے حکومتی وزراء کے رابطوں کی وجہ سے ترین گروپ تمام دن مشاورت میں مصروف رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء دن بھر ترین گروپ کو کابینہ اجلاس میں لانے کی کوشش کرتے رہے، تاہم گروپ نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
مریم نواز نے شہباز شریف کو وزرات عظمی کے لیے پارٹی امیدوار قرار دے دیا
ذرائع ترین گروپ کے مطابق گروپ میں 2 وزراء اور چار مشیر و معاونین خصوصی شامل ہیں، اور یہ وزراء اور مشیر کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے،
گروپ ارکان نے باہمی مشاورت کے بعد بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ کیا ہے، اور یہ بائیکاٹ مائنس بزدار مؤقف کے تحت کیا گیا ہے۔