بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گرد حملے میں 4 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق دہشتگرد حملے میں حملے میں ایک ایف سی اور3پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق شہید اہلکاروں میں سب انسپکٹر بہادر خان بابر،افضل شیرانی اور بازخان حریفال شامل ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز کے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں سول لائن پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔