ژوب:ژوب گریژن میں دہشت گردوں کا حملہ،3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گریژن پر حملہ کر دیا،دہشت گردوں نے گریژن میں گھسنے کی کوشش کی۔ ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،دہشت گردوں کو علاقے میں گھیر لیا گیا اور 3 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے باقی 2 دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا،کلیئرنس آپریشن میں 4 فوجی جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی،عدالت
قبل ازیں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش بمبار سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرایا گیا تھا،دھماکے سے تین سکیورٹی اہلکار شہید اور تین شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکا ہوا،دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
خودکش دھماکے میں 3 شہری شدید زخمی ہوئے۔ خودکش بمبار سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ڈیوٹی پر مامور جوانوں نے بروقت کاروائی کرکے بڑے سانحے سے بچایا۔ خودکش دھماکے میں نائب صوبیدارصاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔